12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

عوام کے لیے اور خوشخبری ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی نومبر کے لیے فی کلو قیمت میں 9 روپے 95 پیسے کمی کی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 260 روپے 98 پیسے سے کم ہوکر 251 روپے 3 پیسے فی کلو ہوگئی۔

گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 117 روپے 47 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اوگرا نے نومبر کے لیے 11عشاریہ 8 کلو گرام سلینڈر کی قیمت 2962 روپے 17 پیسے مقرر کردی۔ اکتوبر میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 3079 روپے 64 پیسے تھی

کمرشل سلنڈر11849 روپے کی بجائے 11397 روپے،ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باوجود ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی۔ ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں