اشتہار

پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی سے مشورہ نہیں لیا، محمود مولوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم این اے محمود مولوی کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی سے مشورہ نہیں لیا ، پارٹی 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں تو میرے خدشات دور کرے۔

تفصیلات کے مطابق ایم این اے محمود مولوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی سے مشورہ نہیں لیا،اپنے فیصلے خود کرتاہوں۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ بچپن سےپاک آرمی کی بہت عزت کرتا ہوں،جنگیں دیکھ چکاہوں، جوچیزیں9مئی کودیکھیں ایسا نہیں سوچا تھا، پی ٹی آئی 9مئی کے واقعات میں ملوث نہیں توایسےلوگوں کو پکڑے۔

- Advertisement -

ایم این اے نے مزید کہا کہ پارٹی9مئی کےواقعات میں ملوث نہیں تو میرے خدشات دورکرے۔

گذشتہ روز ایم این اے محمود مولوی نے 9 مئی کو فوجی املاک کو نقصان پہنچانے پر پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، محمود مولوی عامر لیاقت کے انتقال پر خالی ہونیوالی نشست پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ میں بطور ایم این اے استعفیٰ دے رہا ہوں، پارٹی چھوڑنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں فوج کیخلاف نہ گیا ہوں نہ جاؤں گا، سیاسی جماعتیں بدلی جاسکتی ہیں مگر ہم فوج کو نہیں بدل سکتے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ 9مئی کو وہ کام ہوا ہے جو بھارت کا باپ بھی نہیں کرسکا، آج پاکستان اسی فوج کی بدولت سلامت اورایٹمی قوت ہے ، میں کبھی پاک فوج کیخلاف نہیں گیا اور نہ جاؤں گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں