جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’شاہ رخ خان کو اداکاری نہیں آتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ہینڈسم نہیں اور انہیں اداکاری نہیں آتی ہے۔

اداکارہ ماہ نور بلوچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ شاہ رخ خان کو اداکاری نہیں آتی وہ ایک اچھے بزنس مین ہیں اور انہیں خود کو اچھی طرح سے پیش کرنا آتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کی شخصیت کمال کی ہے لیکن دنیا بھر میں جو ہینڈسم ہونے کا آئیڈیا ہے وہ اس میں نہیں آتے یعنی انہیں ہینڈسم نہیں کہا جاسکتا۔

- Advertisement -

ماہ نور بلوچ نے کہا کہ شاہ رخ مضبوط شخصیت ہونے کی وجہ سے مختلف ضرور دکھائی دیتے ہیں۔

ماہ نور بلوچ نے ظاہری خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہا ‘بہت سے لوگ خوبصورت ہوتے ہیں لیکن ان کی شخصیت مضبوط نہیں ہوتی، ان لوگوں کو شاید کوئی دیکھتا بھی نا ہو، یہ سب مکسچر ہے’۔

اس کے علاوہ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور بلوچ کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ شاہ رخ کو اداکاری نہیں آتی، اور یہ میرا خیال ہے، ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن مجھے یہ ہی لگتا ہے، یقیناً شاہ رخ خان کے مداح مجھ سے اختلاف کریں گے، ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں بہت سارے ایسے اداکار دیکھے ہیں جو خوبصورت اور باصلاحیت ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں