ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور ایک اور جان لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کا رہائشی 22 سالہ آصف مشتاق ڈجکوٹ روڈ پر افطاری کا سامان لے کر جارہا تھا کہ پٹنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

مقتول آصف سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور اس نے بی بی اے کی ڈگری حاصل کررکھی تھی۔

- Advertisement -

نوجوان کے بھائی یاسر کا بتانا ہے کہ آصف کی عید کے بعد شادی تھی جس کی تیاریاں جاری تھیں۔

سی پی او علی محمد ضیا نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو معطل کردیا جبکہ نامعلوم پتنگ بازوں کے خلاف واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مقتول کے بھائی یاسر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں