23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کرونا وائرس سے خوفزدہ شخص نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کے شبے میں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے رہائشی 50 سالہ بالا کرشنا نے کرونا وائرس کے شبے میں خودکشی کرلی۔

مذکورہ شخص کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بالا کرشنا اپنے موبائل فون پر کرونا وائرس سے وابستہ ویڈیو دیکھ کر یہ سمجھ بیٹھا کہ وہ اس جان لیوا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

بالا کرشنا کے بیٹے کے مطابق والد کو انفیکشن کی وجہ سے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طرز زندگی میں بدلاؤ لانے کی ہدایت کی تھی۔

بالا کرشنا کے بیٹے کا کہنا ہے کہ جب والد کو بتایا گیا کہ وہ کسی بھی وائرس کا شکار نہیں ہیں تو انہوں نے بات سننے سے انکار کردیا اور تمام افراد سے کہا کہ وہ ان سے دور رہیں۔

بیٹے کے مطابق والد نے اپنے آپ یہ محسوس کرلیا تھا کہ وہ اس موذی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے گھر کے تمام افراد کو کمرے میں بند کردیا اور مقامی قبرستان میں اپنی والدہ کی قبر کے قریب ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس بے قابو ، 1100 سے زائد زندگیاں نگل گیا

بالا کرشنا کی اہلیہ لکشمی دیوی نے پڑوسیوں کو دروازہ کھولنے کے لیے آواز لگائی لیکن جب تک پڑوسی آئے اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جبکہ چالیس ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں