12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چائے بنانے پر جھگڑا، شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں چائے بنانے پر جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی آباد میں چھائے بنانے پر جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، بیٹے کی جانب سے مقدمہ درج کروانے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

افسوسناک واقعہ گزشتہ صبح پیش آیا جب دھرم ویر اور اس کی اہلیہ سندری کے درمیان چائے بنانے پر جھگڑا ہوا۔

- Advertisement -

جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ دھرم ویر نے گھر میں رکھے تلوار نما ہتھیار سے اپنی بیوی کی گردن پر تین سے چار بار حملہ کیا اور فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

خاتون کے بیٹے نے والد کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے دھرم ویر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فضل گڑھ گاؤں میں 50 سالہ خاتون کے قتل کی اطلاع ملی، ملزم نے اسے گھر میں رکھے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں