ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پیسے نہ دینے پر بھکاری نے لڑکی کے سر پر شیشے کی بوتل توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر ممبئی میں پیسے دینے سے انکار پر بھکاری نے لڑکی کے سر پر شیشے کی بوتل توڑ کر اسے لہو لہان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سال طالبہ کالج جانے کیلیے اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی کہ اتنے میں ایک بھکاری اس کے پاس آیا اور پیسے مانگنے لگا۔

بھکاری کے ہاتھ میں شیشے کی بوتل تھی جو اس نے پیسے دینے سے انکار پر طالبہ کے سر پر دے ماری اور اس کے ٹکڑے اٹھا کر متاثرہ کے پیٹ میں گھونپنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

اس دوران بس اسٹاپ پر موجود افراد نے لڑکی کو بچا لیا اور بھکاری کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تشویش ناک بتائی گئی۔

متعلقہ: بھوک سے مرنے والے بھکاری کے جیب سے 1 لاکھ سے زائد کی رقم برآمد

پولیس کے مطابق ملزم کی دماغی حالت درست نہیں ہے، اس کے خلاف قتل اور ناقابلِ ضمانت جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نیرول پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر تانا جی بھگت نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شناخت نشا کمبھار کے نام سے ہوئی جو ایس وائی بی اے کالج میں زیرِ تعلیم ہے۔

تانا جی بھگت نے بتایا کہ نشا کمبھار کالج کے امتحان دینے کیلیے گھر سے نکلی اور اسٹاپ پر بس کا انتظار کرنے کیلیے کھڑی تھی کہ اس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں