12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بیچ سڑک پر نوجوان کا لرزہ خیز قتل، فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر دہلی میں بیچ سڑک پر نوجوان کو گردن میں چاقو گھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 25 سالہ نوجوان کو سرِ عام سڑک پر قتل کیا گیا۔ مقتول کو اس کی گرل فرینڈ کے والد اور دو بھائیوں نے موت کے گھاٹ اتارا۔

مقتول جب جعفر آباد کی ایک گلی سے موٹر سائیکل پر اپنے دو دوستوں کے ہمراہ گزر رہا تھا تو اچانک اس پر حملہ کیا گیا۔ حملہ ہوتے ہی اس کے دوست موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ایک ملزم نے چاقو نکال کر اس کی گردن اور سینے میں گھونپ دیا جس سے نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کی ایک لڑکی سے دو سال پرانی دوستی تھی، اس نے لڑکی کے گھر رشتہ بھی بھیجا تھا لیکن مسترد کر دیا گیا، اس کے باوجود دونوں نے رابطہ رکھا۔

حکام نے بتایا کہ نوجوان کو گردن اور سینے میں چاقو گھونپا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں