12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سرکاری ملازمت کے لیے جہیز نہ لینے کی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے جہیز نہ لینے کی شرط عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش میں سرکاری ملازمت پانے والے نوجوانوں کے لیے دو شرائط رکھی گئی ہیں جس کے مطابق نوجوانوں کو اپنی ملکیت کے بارے میں تفصیل بتانی ہوگی اور ساتھ ہی جہیز سے متعلق ایک حلف نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

اسٹیٹ اینڈ اپر سب آرڈیننٹ سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ملازمت سے پہلے کئی حلف نامے اور سرٹیفکیٹ جمع کروانے ہوں گے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو اپنی ملکیت سے متعلق سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوگا اور دوسری شرط میں جہیز نہ لینے کا حلف نامہ شامل ہے یہی نہیں امیدواروں کو تقرری سے پہلے قرض دار اور ڈیفالٹر نہ ہونے کا حلف نامہ بھی دینا پڑے گا۔

سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے امیدواروں کو ایک سے زیادہ شوہر یا بیوی نہ ہونے کا حلف نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اترپردیش حکومت کا مقصد یہ ہے کہ وہ کسی بھی نوجوان کو ملازمت دینے سے پہلے اس کی ازدواجی حالت اور جہیز کو لے کر اس کی ذہنیت کی جانچ کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں