تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

منی پور میں بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں الگ ریاست کے مطالبات نے مزید زور پکڑ لیا ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد بھارت سے علیحدگی کے مطالبہ کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پور میں ہندو عیسائی فسادات پھوٹ پڑے ہیں، کشیدہ صورتحال کی وجہ سے اب تک کئی 80 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی اور 30 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں، بھارتی فوج نے تقریباً 10ہزار فوجیوں اور فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے ریاست منی پور میں انٹرنیٹ سروسز 5 دن تک معطل رکھی، ریاست میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔

بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی تصادم شدت اختیار کر گئے

عینی شاہدین نے سی این این کو بتایا کہ کشیدگی کے دوران گھروں اور گرجا گھروں کو بھی جلا یا گیا،  امپھال کے ایک نوجوان قبائلی رہنما نے کہا کہ ہمارے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی جس سے ہم فوجی کیمپ میں رہنے پر مجبور ہوئے۔

نوجوان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان حملوں کا ایک بہت ہی منظم منصوبہ بنایا گیا ہے۔

بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی

 بی جے پی مسلسل امتیازی سلوک میں مصروف ہے جو مذہبی اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے جب کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھُلا خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب اوپزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس نسلی بحران کو حل کرنے کے بجائے خطے میں جنگ کے خطرات بڑھانے کی سازش کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -