پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

منی پور میں ایک اور راکٹ حملہ، 5 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

منی پور: بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں نسلی فسادات کی آگ ٹھنڈی نہ ہو سکی، ضلع بشن پور میں عسکریت پسندوں کے راکٹ حملے میں 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارٹی میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے ضلع جری بام میں آج ہفتے کو تشدد کا تازہ ترین واقعہ پیش آیا ہے، جس میں مبینہ طور پر پانچ افراد کی جانیں گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے راکٹ فائر کیا تھا جس کی زد پر آ کر ایک سوتے ہوئے شخص کی موت ہو گئی، اس حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، راکٹ فائر کیے جانے کے بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، منی پور میں گزشتہ سال مئی سے کوکی اور(اکثریتی) میتی قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جن میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک، اور ہزاروں گھر نذر آتش اور ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

منی پور میں علیحدگی پسند ڈرون بم حملے کرنے لگے، ایک اور حملے میں خاتون ہلاک، کئی زخمی

رپورٹس کے مطابق منی پور میں گزشتہ ایک ہفتے سے پرتشدد واقعات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، چند دن قبل ڈرون کے ذریعے بھی ایک بم حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں شبہ ہے کہ ڈرون کا استعمال کوکی عسکریت پسندوں نے کیا تھا تاہم کوکی قبیلے نے نے اس کی تردید کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں