جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مینا کماری کی زندگی پر فلم، کریتی سینن مشکل میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ماضی کی مشہور اداکارہ مینا کماری کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کرکے اداکارہ کریتی سینن اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا مشکل میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کریتی سینن نے پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے ماضی کی مشہور اداکارہ مینا کماری کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مینا کماری کے بیٹے تاجدار امروہوی نے کریتی سینن اور منیش ملہوترا کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

تاجدار امروہوی کا کہنا ہے کہ آج کل فلم انڈسٹری کے کچھ لوگ دیوالیہ ہوگئے ہیں اور ڈاکو بن گئے ہیں، ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہماری زندگی میں مداخلت کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مینا کماری میری والدہ اور کمال امروہوی میرے والد تھے، کسی کو کوئی حق نہیں کہ ہماری اجازت کے بغیر ان کی زندگی پر فلم بنائے۔

تاجدار امروہوی کا کہنا تھا کہ اگر ان لوگوں کے والدین پر فلم بنائی جائے تو انہیں کیسا لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ والدہ مینا کماری کے انتقال کو 50 سال اور بابا کمال امروہوی کے انتقال کو 29 برس گزر چکے ہیں تاہم وہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں، والدہ کی زندگی پر فلم بنانے والوں کے خلاف وکیل کے مشورے پر میں اور میری بہن رخسار قانونی کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ تاجدار امروہوی فلم پروڈیوسر کمال امروہوی کی دوسری بیوی محمودی کے تین بچوں میں سے ایک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں