11.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سینئر رہنماء منوہر جوشی حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سینئر رہنماء منوہر جوشی کی عمر 86 برس کی تھی، انہیں گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سینئر رہنماء منوہر جوشی کی آخری رسومات دادر کے شمشان گھاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

- Advertisement -

تقریباً 5 دہائیوں تک سیاست میں سرگرم رہنے والے منوہر جوشی ریاست کے وزیر اعلیٰ کے منصب پر بھی فائز رہے، سابق وزیر اعلیٰ کا سیاسی کیریئر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کونسلر کے طور پر شروع ہوا۔

بی آر ایس پارٹی کی رکن اسمبلی نندیتا کی کار حادثے میں موت

بعد میں وہ میئر، قانون ساز کونسل کے رکن، رکن اسمبلی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن اور مرکزی وزیر بنے اور بعد میں این ڈی اے حکومت کے دوران لوک سبھا کے اسپیکر کے منصب پر بھی فائز رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں