ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مارک کولز ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو گئے۔

وہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے خواتین ٹیم کے ساتھ دستیاب نہیں ہوں گے جو یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والی ہے۔

کولز اس سے قبل 2017 سے 2019 تک خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور انہیں اس سال اپریل میں دوبارہ ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

مارک کولز نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔ مارک کولز کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں