تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ علی مسعود فریدی عرف معاذ افغانستان میں ہلاک

کابل : اندرون سندھ دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ علی مسعود فریدی عرف معاذ افغانستان میں مارا گیا، دہشت گرد تعلیم یافتہ اور اس کا تعلق القاعدہ سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق اندورن سندھ شکار پور اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث علی مسعود فرید عرف معاذ افغانستان کے شہر کابل میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا، معاذ افغان خفیہ ایجنسی کے لئے بھی کام کرتا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد معاذ ڈیڑھ سے دو ہفتے قبل افغانستان میں ہلاک ہوا، مارا گیا دہشت گرد تعلیم یافتہ اور اس کا تعلق القاعدہ سے بھی تھا، معاذ پانچ سال قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ساتھی کی ہلاکت کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

علی مسعود فریدی عرف معاذ کا پورا خاندان القاعدہ سے منسلک ہے، معاذ القاعدہ کے مطلوب دہشت گرد معیدالسلام کی ہلاکت کے بعد فرار ہوا تھا، ذرائع کے مطابق کراچی سے فرار کے بعد معاذ نے بلوچستان کے علاقے وڈھ کو اپنا بیس کیمپ بنایا۔

معاذ نے جنداللہ کے نائب ثاقب، القاعدہ کےحاجی بلوچ کےساتھ نیٹ ورک بنایا۔ وڈھ میں داعش کے سوا تمام کالعدم تنظیموں کا ٹریننگ کیمپ بنایا گیا تھا، وڈھ میں دہشت گردوں کوپناہ، خودکش جیکٹس اوربارود فراہم کیا جاتا تھا۔

معاذ دو سال قبل خانپور میں عید کے روز ناکام خودکش حملے کاماسٹر مائنڈ بھی تھا، دونوں حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس سمیت وڈھ سے خانپور واردات کیلئے بھیجا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شکار پور حملہ، خود کش جیکٹس بنانے والے کا پتا چل گیا

اس کے علاوہ شکارپور دھماکے کی منصوبہ بندی اوردہشت گردوں کو وڈھ سے ہی بھیجا گیا تھا، معاذ خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر تھا جس نے جیکٹس دینے کے ساتھ ساتھ حملہ آوروں کو ایک دن قبل اپنے ہاں قیام بھی کرایا، وڈھ میں آپریشن کے بعد معاذ فرار ہوکر افغانستان چلا گیا تھا، معاذ کے چچا ایک یونیورسٹی میں اسپورٹس ہیڈ تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی ،جیکب آباد،شکار پور اور سکھر میں متعدد خود کش دھماکے کروائے، گرفتار ملزم کے انکشافات


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -