جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ن لیگ کے ساتھ مخلوط حکومت کے لیے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے کوئی بات نہیں ہوئی، ن لیگ کے ساتھ مخلوط حکومت کے لیے تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں، جنوبی وزیرستان میں روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں، عام شہریوں کے ساتھ ریاستی اہلکار بھی اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ میں شہادتیں 80 تک پہنچ گئی ہیں تمام صورتحال کے باوجود ہم کہتے رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن چاہئیں۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں الیکشن ضرور چاہیے مگر شفاف الیکشن کا ماحول بھی چاہیے، زرداری صاحب نے کہا کے پی میں بہت سے غلط ووٹ اندراج کیے گئے ہیں اگر افغان شہریوں کے ووٹ اندراج کیے گئے تو یہ مزید تحقیق طلب معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے علم نہیں تھا لیکن آصف زرداری کے انکشاف کے بعد یہ بات چبھی ہے، افغان ووٹرز کی تحقیقات کی جائیں اگر الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو برا سودا نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں