ماسکو: روس کی 6 سالہ بچی انستاسیا کینازیوا نے سال 2017 کے مقابلہ حسن میں دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
روسی میڈیا کے مطابق انستاسیا بچوں میں آگاہی مہم کے حوالے سے سرگرم ہیں اور اُن کے پاس انسٹاگرام پر بھی 50 لاکھ سے زائد فالورز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
حال ہی میں فرانس میں منعقد کروائے جانے والےبچوں کے مقابلہ حسن میں روسی بچی توجہ کا مرکز بنی رہی اور اُسے لوگوں نے نیلی آنکھوں والی گڑیا کا نام بھی دیا۔
انستاسیا نے ایک سال قبل ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور وہ اب شوبز کی دنیا میں بھی داخل ہونے جارہی ہیں، آئندہ آنے والے وقتوں میں دنیا کا خوبصورت ترین اعزاز حاصل کرنے والی 6 سالہ لڑکی بچوں کے مختلف ڈراموں اور کارٹونز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
قبل ازیں دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز تھائی لین کے پاس تھا جن کی عمر صرف چار برس ہے اور وہ فٹبالر کی بیٹی ہیں۔