24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

’’سگنل پر کھڑے شخص کی آنکھوں نے مجھے جھنجوڑ کر رکھ دیا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز فنکار محمود اسلم نے بتایا ہے کہ میرے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت انسان ہمیں ہر وقت اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 12سال قبل میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے سلسلے میں کراچی آیا تو طارق روڈ کے پاس اللہ والی چورنگی سگنل پر گاڑی رکی تو کسی مانگنے والے نے شیشہ بجایا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جب میری نظر پڑی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک کم عمر بچے کے ساتھ 35 سال ایک شخص کھڑا ہوا ہے لیکن میں اس وقت ہکا بکا رہ گیا جب دیکھا کہ اس نابینا شخص کی آنکھوں کی جگہ دو گڑھے تھے۔

یہ منظر دیکھ کر میں ہل گیا جب بھی واقعہ کسی کو سناتا ہوں تو میرے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، اس کے بعد جہاں مجھے جانا تھا وہاں پہنچنے تک میں اسی شخص کے بارے میں سوچتا رہا۔

محمود اسلم نے کہا کہ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے مکمل صحت مند بنایا میرے تمام اعضاء سلامت ہیں، میرے رب کی مجھ پر اس سے زیادہ کیا عنایت ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ جب ہم صبح سو کر اٹھتے ہیں تو تب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ مر چکے ہوتے ہیں اور ہم ان میں شامل نہیں ہوتے یہ بھی اللہ پاک کا کرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں