جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’چیئرمین PTI انا چھوڑ کر اپوزیشن سے بات کرتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی کا کہنا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اپنی حکومت میں انا چھوڑ کر اپوزیشن سے بات کرتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ ایک دوسرے پر کیچڑا چھالنا مناسب نہیں عوام کی ترقی کی بات کرنی چاہیے۔

رہنما آئی پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سال میں عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، پی ڈی ایم کی 17 ماہ کی کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی منشور میں دعوے نہیں کر رہی بلکہ عمل درآمد کر کے دکھائے گی، عملی اقدامات سے 300 یونٹ تک بجلی مفت کر کے دکھائیں گے، بدقسمتی ہے ماضی میں ایسے وعدے کیے گئے جو پورے نہ ہو سکے، پی ٹی آئی اپنے دور میں نہ انصاف دے سکی اور نہ کرپشن ختم کر سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں دعویٰ کر رہی ہیں کہ لیول پلئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، تمام جماعتوں کے بیانات سے لگتا ہے سب کو ایک ہی فیلڈ ملی ہوئی ہے، تمام قائدین کے کیسز کے فیصلے ہو جائیں تو پھر لیول پلئنگ فیلڈ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں