اشتہار

مہوش حیات نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پانچ سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ مہوش حیات سے او ٹی ٹی پروگرام میں میزبان شعیب اختر نے سوال کیا کہ کیا وہ بین الاقوامی پروجیکٹس کے بعد ڈراموں میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں؟

مہوش حیات نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چند اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ رواں سال کے اختتام تک مداح انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے تاہم اداکارہ نے ڈرامے سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ مہوش حیات نے اس سے قبل اپنا آخری ڈرامہ ’دل لگی‘ تقریباً 5 سال پہلے ہمایوں سعید کے ساتھ کیا تھا جو ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا تھا۔


دل لگی کے بعد اداکارہ کو مداحوں نے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں