پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پاکستان مخالف بھارتی فلمیں نفرتیں پیدا کر رہی ہیں ، ہمیں اس کا جواب دینا چاہیے،مہوش حیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فلم اسٹار مہوش حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بھارتی فلمیں نفرت بڑھاتی ہیں، ہمیں بھارتی فلموں کاجواب دیناچاہیے اور  پاکستان پر مغرب کی غلط فہمی دور کرناہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیریوں پرظلم کے باوجود بھارت پاکستان مخالف فلمیں بنا کر دنیا بھر میں پاکستانیوں کے خلاف نفرت پیدا کر رہا ہے، ہمیں اس کا جواب دینے اور کامیاب ہسٹری کو سامنےلانےکی ضرورت ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل شائقین کو اپنے ریڈار پر لاناچاہیے، ان کےکہاں ایک چینل پر ہمارے ڈرامے دیکھےجاتےتھے، ہمارے ڈرامہ بہت اچھے بنتے ہیں،بس کونٹینٹ پرتوجہ کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا ہمیں الیفابراوؤ چارلی جیسےڈرامےبنانےچاہیئں اور اپنےڈراموں میں خواتین کواسٹرونگ دکھانا چاہیے۔

مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نےمغرب میں خودکواچھابناکردکھایاہے اور پاکستان کوولن بناکرپیش کرتاہے، ہمیں تو سنیما کے پاور کا ہی نہیں پتاتھا، ہم سب کو مشترکہ طور پر اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں پاکستان پر مغرب کی غلط فہمی دور کرناہوگی۔

مزید پڑھیں : پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے کے بجائے انسانیت اور امن کا درس دینا چاہیے، مہوش حیات

یاد رہے اداکارہ مہوش حیات نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرنے سے قبل سوچ لیا کریں اور پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے کے بجائے انسانیت اور امن کا درس دیں۔

مہوش حیات نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستانی فلموں میں بھی انسانیت اور امن کے موضوعات کو فوکس نہیں کیا جاتا، پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کو امن اور انسانیت جیسے موضوعات پر فلمیں بنانی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کئی موضوعات ہیں جن پر کام کیا جا سکتا ہے تاہم بولی وڈ کو دہشت گردی اور نفرتیں پھیلانے والے موضوعات کو چھوڑ کر دوسرے موضوعات پر کام کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں