کراچی: ستارہ امیتاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی تصویر کے ساتھ شاندار قول شیئر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مہوش حیات نے عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’اُس نے ناممکن خواب دیکھے مگر دل سے اُن پر چلتی رہی اور پھر اپنی پریوں کی دنیا بسا لی‘‘۔
یاد رہے کہ انگریزی کا یہ مشہورِ زمانہ قول حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور ایسے شخص کی مزید ہمت باندھی جاتی ہے جو بہت زیادہ محنت و مشقت کے بعد کسی مقام پر پہنچتا ہے۔
“ She dreamed improbable dreams . Followed her heart and created her own little fairytale.” 🧚🏻♀️ pic.twitter.com/pDQ1eoJ0Wn
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 22, 2019
یہ بھی یاد رہے کہ مہوش حیات نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر کامیابی کی منازل طے کرتے کرتے وہ فلمی دنیا تک پہنچیں، گزشتہ برس اداکارہ نے متعدد کامیابیاں سمیٹیں، ان کی خدمات کے پیش نظر حکومت نے انہیں رواں برس تمغہ امتیاز سے نوازا۔
مزید پڑھیں: ایک سال کی عمر سے مطالعے کی شوقین پاکستانی اداکارہ
چند روز قبل معروف اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا، جس کے بعد اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’’یہ میرے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں، میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں‘‘۔