تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مہوش حیات سیاست دان اور وزیراعظم بننے کی خواہش مند

کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سیاست کرنے اور وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران مہوش حیات نے بتایا کہ ’مجھے سیاست میں دلچسپی ہوگئی ہے، انشاء اللہ سیاست میں آؤں گی، وقت یہ فیصلہ کرے گا کہ پارٹی سیاست کروں گی یا پارلیمانی سیاست کروں گی‘۔

مہوش حیات نے بتایا کہ ’میں تحریک انصاف کی سیاست سے متاثر ہوں کیونکہ پی ٹی آئی کی وجہ سے کافی تبدیلیاں آئیں اور ایک نئی امنگ بھی پیدا ہوئی‘۔

مزید پڑھیں: کیا مہوش حیات کا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے؟ خصوصی انٹریو میں اداکارہ کے اہم انکشافات

یہ بھی پڑھیں: ہماری پرسکون نیند کی خاطر فوجی جوان روز خطرات کا سامنا کرتے ہیں، مہوش حیات

اسے بھی پڑھیں: مہوش حیات کی نظر میں آئندہ امریکی صدر کون ہونا چاہیے؟

وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران خان پہلے کرکٹر تھے، جب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی‘۔

عمران خان سے مقابلے کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ’میں عمران خان کو چیلنج نہیں دے رہی مگر مستقبل میں اُن کی جگہ کسی کو لینی ہے، میں بھی مستقبل میں وزیراعظم کی امیدوار نامزد ہوسکتی ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -