اشتہار

’’جان جائے پر چائے نہ جائے‘‘ دوران حراست نوجوان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

چائے کے شوقین تو بہت لوگ ہوتے ہیں لیکن اگر آْپ کو پولیس گرفتار کررہی ہو تو ایسے میں آپ کا دھیان چائے کی بجائے خود پر زیادہ ہوتا ہے اور مختلف سوالات ذہن میں آرہے ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایسے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو حراست کے دوران چائے کا کپ تھامے ہوئے پولیس موبائل میں بیٹھ رہے ہیں۔

بھارت میں خاتون پولیس افسر انکیتا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دو نوجوانوں کو پولیس گرفتار کرکے لے جارہی ہے ایسے میں وہ دونوں چائے کا کپ تھامے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے دونوں کو بازو سے پکڑا ہوا ہے اور ان کے ایک ہاتھ میں چائے کا کپ موجود ہے اور دونوں ہی چائے کا کپ گرنے نہیں دیتے اور کپ کو پکڑ کر پولیس موبائل میں بیٹھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے دنانیر مبین کے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری چائے ہے، باقی بعد میں دیکھیں گے۔‘

ایک خاتون نے لکھا کہ ’پولیس والوں کے بارے میں سوچیں وہ کتنے رحم دل ہیں، وہ ان کے کپ بھی نہیں پھینک رہے اور انہیں چائے پینے دے رہے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جان چائے پر چائے نہ جائے‘ یہ چائے کے عاشق ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ایک لاکھ 21 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد صارفین نے ایسے لائیک کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں