منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

عوام تیار ہوجائیں ! بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں پانچ سے سات ڈگری کمی آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شدید سردی کے دوران بارش اور برفباری کا نیا سسٹم آگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوں گی، جس کے باعث مغربی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ درجہ حرارت میں پانچ سے سات ڈگری کمی آسکتی ہے جبکہ کوئٹہ، چمن اور زیارت سمیت کئی اضلاع میں کل اور پرسوں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں بدستور سرد ہوائیں چل رہی ہیں ، صبح پارہ تیرہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت دس سے گیارہ ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سات سے نو جنوری کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بادل برسیں گے۔

بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں پارہ نقطہ انجماد سے مسلسل گرا ہوا ہے، اسکردومیں درجہ حرارت سب سے کم منفی چودہ ریکارڈ کیا گیا۔

استور منفی گیارہ، قلات منفی نو، کالام منفی آٹھ ، زیارت ، گلگت منفی سات اور کوئٹہ میں منفی چار رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں