12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے25 فروری سے بارشوں کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کردیا، جس میں بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی  گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کے بعد محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ 25 فروری سے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 26 فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

محکمہ موسمیات نے 25 کی رات اور 26 فروری کو بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، چاغی، نوشکی ، خاران ، گوادر ،پنجگور ، آواران خضدار ، سبی میں بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن ،پشین قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی۔

، محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ژوب ، شیرانی ، بارکھان، موسی خیل اور کوہلو میں بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

شمالی بلوچستان میں برفباری سے سڑکیں بند اور ٹریفک میں خلل کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، گوادر ،کیچ پنجگور آواران میں ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں