منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کن شہروں میں سب سے زیادہ کروڑ پتی افراد رہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے سب سے زیادہ امیر افراد کس شہر میں رہتے ہیں؟ معروف انویسٹمنٹ مائیگریشن فرم ’ہینلی اینڈ پارٹنرز نے فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں کروڑ پتی افراد کی تعداد بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

معروف انویسٹمنٹ مائیگریشن فرم ’ہینلی اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک شہر میں 3 لاکھ 40 ہزار کروڑ پتی، 734 سینٹی کروڑ پتی اور 85 ارب پتی رہائش پزیر ہیں۔

- Advertisement -

اس فہرست میں دوسرا مقام جاپان کے شہر ٹوکیو کا ہے جہاں 2 لاکھ 90ہزار، 300 کروڑ پتی، 250 سینٹی کروڑ پتی اور 14 ارب پتی رہتے ہیں،ٹوکیو میں کئی بڑی کمپنیوں کے صدردفاتر واقع ہیں ، جن میں ہتاچی، ہونڈا، متسوبشی، سافٹ بینک اور سونی شامل ہیں۔

امرا و رؤسا کی سب سے زیادہ تعداد رکھنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک سان فرانسسکو ہے، یہاں 2 لاکھ 88 ہزار کروڑ پتی، 49 سینٹی کروڑ پتی جبکہ 43 ارب پتی رہتے ہیں۔

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں اسی شہر میں واقع ہیں جن میں ایڈوبی، ایپل، سسکو، میٹا، گوگل ، ایچ پی ، انٹیل، لنکڈ اِن ، نیٹ فلکس وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

دنیا کا چوتھا سب زیادہ امراء و رؤسا کی آبادی والا شہر لندن ہے، یہاں 2 لاکھ 58 ہزار کروڑ پتی، 384 سینٹی کروڑ پتی اور 34 ارپ پتی رہائش پزیر ہیں۔

ہینلی ویلتھ مائیگریشن ڈیش بورڈ کے مطابق دنیا کا پانچواں امیر ترین شہر سنگاپور ہے،جہاں 2لاکھ 40 ہزار کروڑ پتی، 329 سینٹی کروڑ پتی اور 27 ارب پتی رہائش پزیر ہیں۔

اس فہرست میں بھارت کے پانچ شہر بھی شامل ہیں تاہم وہ ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہیں، ممبئی21، دہلی 34، بنگلور60، کولکتا 63 اور حیدرآباد 65ویں نمبر پر موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں