ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عملی طور پر ہندو راشٹر بن جانے والے بھارت میں آج اقلیتوں کا دن منایا جا رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہر سال 18 دسمبر کو اقلیتوں کے حقوق کا دن منایا جاتا ہے، آئینی طور پر تو بھارت آج بھی ایک سیکولر ریاست ہے لیکن یہ بات بھی مسلمہ حقیقت ہے کہ آزادی کے بعد ہندوستان میں مذہبی اقلیتیں بالخصوص مسلمانوں اور سکھوں کو کبھی برابری کے حقوق نہیں دیے گئے۔

ہندوتوا کی پیروکار بی جے پی کے فسطائی دور میں ایک منظم انداز میں اقلیتوں کو کچلنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، نام نہاد سیکولر مگر عملی طور پر ہندو راشٹر بن جانے والے اسی بھارت میں آج اقلیتوں کا دن منایا جا رہا ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ اقلیتوں پر مظالم میں ہندوستان سرفہرست ہے اور اسی وجہ سے عالمی تنظِیموں نے مودی راج کو اقلیتوں کے لیے خطرناک قرار دے رکھا ہے، آج بھارت میں مسلمان، سکھ، عیسائی اور نچلی ذات کے ہندو ہندوستان میں انسانوں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

تصدیق شدہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں 1964- 2022 تک تقریباً 20,000 سے زیادہ مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ 21 اپریل 2022 میں ریاست حیدرآباد میں مسلمانوں کے 50 ہزار گھروں کو مسمار کر دیا گیا تھا۔ 2023 میں بھارت کی 23 ریاستوں میں عیسائیوں کے خلاف 400 تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

25 اگست کو بھارتی انتہا پسندوں نے ریاست اڑیسہ کے ضلح کندھمال میں سینکڑوں عیسائیوں کو قتل جب کہ 600 دیہاتوں کو جلا ڈالا۔ 1984 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھ مخالف فسادات شدت اختیار کر گئے جس میں لگ بھگ 17 ہزار سکھوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ 2012 میں دلت ہندوؤں کے خلاف 60 ہزار جرائم رپورٹ ہوئے، جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق اوسطاً ہر 10 منٹ میں ایک دلت کے خلاف تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے۔

خود بھارتی نیشنل کرائم بیورو اعتراف کر چکا ہے کہ گزشتہ 5 برس میں نچلی ذات کے خلاف اڑھائی لاکھ سے زیادہ نفرت انگیز جرائم رپورٹ ہوئے۔ امریکی ادارہ برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں پر منظم حملے کیے جاتے ہیں، سربراہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے مطابق مودی دور میں بھارت میں مذہبی آزادی شدید تنزلی کا شکار ہوئی ہے۔ 2020 سے امریکی کمیشن برائے مذہبی نے بھارت کو تشویش ناک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں