ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

مصباح الحق نے کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں اسپنر ابرار احمد کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں میزبان فخر عالم نے سوشل میڈیا صارف کا سوال مصباح کو سنایا اور پھر ان سے اس سے متعلق جواب طلب کیا۔

سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کہ ’ابرار کو ریزور کھلاڑیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ درست تھا جبکہ وہ ٹیسٹ سیریز میں پرفارم کرچکے ہیں، وہ ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ ہوسکتا تھا؟‘

- Advertisement -

سابق کپتان اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ میں پہلے بھی میڈیا پر واضح کرچکا ہوں کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں ایک اہم اور مسٹری اسپنر موجود ہونا چاہیے، ورلڈکپ میں ہمارا مقابلہ مختلف ٹیموں کیساتھ ہے، یہ ٹورنامنٹ ہے سیریز نہیں آپ نے کسی بھی ٹیم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دو بار کھیلنا ہے۔

سابق کپتان نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں ابرار احمدکو شامل کرنا چاہیے تھا، ہم ایشیا کپ میں دیکھ چکے تھے کہ اسپن بولنگ اچھی پرفارم نہیں کر رہی لیکن یہ میری یا حفیظ کی رائے تھی، اصل فیصلہ اور سوچ تو کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے اسپنرز وکٹ نہیں لے پارہے جس کی وجہ سے کرکٹ شائقین کی جانب سے ابرار احمد کو ٹیم شامل کرنے کی تجویز دی جارہی ہے لیکن وہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں