جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شیر کے بچوں کی شرارتوں سے لبریز دل چھو لینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بچے کسی کے بھی ہوں ان کی معصومانہ شرارتیں ہر ایک کا دل موہ لیتی ہیں جیسا کہ یہ شیر کے بچے اپنے سوئے ہوئے باپ کے ساتھ شرارتیں کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو جنوبی افریقا کے ایک جنگل کی ہے، جہاں جنگل کا بادشاہ یعنی شیر گہری نیند میں سویا ہوا تھا لیکن اس کے تین ننھے منے مگر چلبلے بچے اپنے باپ کی نیند خراب کرنے پر آمادہ تھے۔

اس موقع پر وہاں سے گزرنے والے پمبا پرائیویٹ گیم ریزرو کے سسٹم ہیڈ رینجر 29  سالہ کیمرون اشمیٹ نے اس مزاحیہ مگر دلفریب لمحات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر جنگل میں گہری نیند میں ہے لیکن اس کے قریب ہی موجود اس کے تین بچے جس میں سے دو بہت ہی زیادہ چلبلے تھے وہ بار بار اپنے باپ کے قریب آتے اور شرارتیں کرتے۔

- Advertisement -

سوتے ہوئے جب شیر کی دم ہلنے لگی تو اس کے بچوں کو ایک اور کھیل ہاتھ آیا اور انہوں نے اپنے باپ کی دم سے کھیلنا شروع  کر دیا جس نے اس کی نیند خراب کر دی اور جب وہ اس اچانک افتاد پر دھاڑتا ہوا اٹھتا ہے تو معصوم بچے مارے ڈر کے اس سے قدرے دور بھاگ جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو بنانے والے پمبا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک عام دن ہم جنگل سے گزر رہے تھے جب یہ منظر ہمارے سامنے آیا تو اسے کیمرے میں قید کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں