12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

انتخابات قریب آتے ہی اجے بساریا کئی سال خاموش رہنے کے بعد اچانک مودی پروپیگنڈا کا آلہ کاربن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کئی سال خاموش رہنے کے بعد اچانک مودی پروپیگنڈا کاآلہ کاربن گیا اور پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو بھی مودی کی کامیابی بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کی سستی شہرت کے ہتھکنڈوں میں اضافہ ہوگیا، سابق بھارتی ہائی کمشنر نے پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو بھی مودی کی کامیابی بنادیا۔

حیران کن طور پر اجے بساریا کئی سال خاموش رہنےکےبعد اچانک مودی پروپیگنڈا کاآلہ کاربن گیا، اجے بساریہ نے کہا کہ ابھی نندن کی گرفتاری کےبعدمودی سرکار نے 9 میزائل داغنےکا فیصلہ کیاتھا، پاکستانی وزیراعظم نے مودی کو بارہا کالز کیں لیکن مودی نےجواب نہ دیا۔

- Advertisement -

تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد آنے والے انتخابات ہیں جبکہ دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاک فوج نےدن دیہاڑے بھارت میں گھس کر 2 جہاز مار گرائے تھے اور پاک فوج کے ڈر سےابھی نندن کی رہائی کادعویٰ مضحکہ خیزہے، پاکستان نےذمہ داری کا مظاہرہ کرکے جنگ پھیلاؤ روکنے کیلئےبھارتی قیدی کورہا کیا۔

مودی سرکار ماضی میں بھی جھوٹے دعوےکر چکی جن کوعالمی میڈیا اور ماہرین بےنقاب کر چکے، بھارت نے اپنے حملے میں 300 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

الجزیرہ کی رپورٹ نے بھارتی بم کھلی جگہ پر گرنے کا انکشاف کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے بعد بھارت نے پاکستانی ایف 16مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیاتھا تاہم جھوٹے بھارتی دعوے کو پینٹاگون، کرسٹین فیئر اور کئی دفاعی تجزیہ نگاروں نے بھی جھٹلایا۔

دفاعی ماہرین نے بتایا کہ بھارت کے رات کی تاریکی میں حملے کا پاکستان نے دن کی روشنی میں جواب دیا، بھارت نے کھلےعلاقےمیں بم گرائےلیکن دعویٰ دہشتگردوں کے کیمپ پر اسٹرائیک کا کیا جبکہ بھارتی حملے کےبرعکس پاکستان کاجواب کرارا اور دعوے کے عین مطابق تھا۔

راہول گاندھی،مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنراور دیگر پلوامہ حملے کےجعلی ہونے کا انکشاف کر چکے ہیں جبکہ پرشانت بھوشن، ممتا بنرجی اور رویش کمار بھی پلوامہ ڈرامے کا الزام مودی سرکار پر لگا چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ ڈرامے،رام مندر کےافتتاح کامقصد مذہبی ،پاکستان مخالف جذبات ابھار کر ووٹ لینا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں