بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

محمد عامر نے ٹی 20 میں بھارتی بولر کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر کیریبین ٹی 20 لیگ میں ایٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ ٹی 20 کرکٹ میں بھارتی بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز سی پی ایل کے 13ویں میچ میں حاصل کیا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں محمد عامر نے 2.3 اوورز کروائے جس میں ایک میڈن اوور بھی شامل تھا، انہوں نے اپنے اسپیل میں 11 رنز دیے۔

محمد عامر کے ٹی 20 کرکٹ میں میڈن اوورز کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ بھارت کے بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوورز کروائے ہیں۔

اس فہرست میں ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن 30 میڈن اوورز کے ساتھ پہلے اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے یہ اعزاز 302 اننگز میں حاصل کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں