12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنے فیصد رہے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زرمبادلہ ذخائر 8.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2022 میں17 ارب ڈالر تھا، مہنگائی کا دباؤ اب بھی برقرار  ہے۔

- Advertisement -

جمیل احمدکا کہنا تھا کہ مہنگائی پر توانائی قیمتوں کا اثر اہم ہے، رواں مالی سال مہنگائی 23 سے 25 فیصد رہےگی،لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بہتر ہوئی ہے، رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 سے 3 فیصد  رہےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، زیر گردش نوٹوں میں 400 ارب روپےکی کمی آئی ہے، ہمارا مانیٹری پالیسی کا رحجان سخت رہےگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ صنعتی اور زرعی ترقی کے سبب جی ڈی پی بہتر رہےگا، مارچ میں شرح سودکا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا، مارچ کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی جائےگی، آئندہ مہینوں میں  مہنگائی میں کمی سخت شرح سود پالیسی کے سبب ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں