21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے پر موڈیز کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستانی معیشت کو استحکام دے گا اور حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ معیشت کو استحکام دے گا تاہم لہٰذا پاکستان کو طول المدتی استحکام کے لیے اصلاحات لانا ہوں گی، پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی ،ٹیکس اصلاحات لانے کی بھی ضرورت ہے۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گے جبکہ بلند شرح سود اور مہنگائی حکومتی اخراجات اور کاروباری سرمایہ کاری پر اثرانداز رہے گی تاہم اسٹینڈ بائی معاہدے سے حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی۔

- Advertisement -

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ آئی ایم ایف فنانسنگ سے کثیر جہتی اور دوطرفہ ذرائع سے فنڈنگ حصول کا راستہ ہموار ہوگا ، بیرونی قرضوں کی ادائیگی بلند رہے گی اور پاکستان آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کر لے گا۔

موڈیز کے مطابق اکتوبر 2023 الیکشن میں آمدنی بڑھانے کے اقدامات عمل میں لانا امتحان ہوگا، پاکستان کو لمبے عرصے کا بیرونی فنڈنگ پلان اپنی آئندہ چند برسوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چاہیے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں