اشتہار

چاند نے سورج کی روشنی کو اندھیرے میں بدل دیا، ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سورج کو اپنے سائے سے ڈھانپ کر اندھیرا کردینے والے چاند کی حیرت انگیز ویڈیو نے دیکھنے والوں عجیب کشمکش میں مبتلا کردیا، لوگ اس تذبذب میں ہیں کہ آخر یہ کیا ہوا؟

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں چاند کی ایک عجیب اور خوفناک نظر آنے والی حرکت کو دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاند نے سورج کو بھی ڈھانپ لیا جس سے چند لمحوں کیلئے پوری دنیا میں اندھیرا چھا گیا۔

مذکورہ کلپ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلا دیا گیا تاہم صارفین کی جانب سے مختلف قسم کی آرا سامنے آئیں جس سے ویڈیو کی صداقت پر سوالات کھڑے ہوگئے۔

- Advertisement -

ایک ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو کو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا گیا کہ تصور کریں کہ آپ آرکٹک میں کینیڈا اور روس کے درمیان ایک جگہ پر بیٹھے ہیں اور صبح کا چاند اچانک 30سیکنڈ کے اندر اپنے حقیقی سائز میں طلوع ہوتا ہے اور سورج کے سامنے آکر اپنے سائے سے اس کو مکمل طور پر چھپا دیتا ہے جس سے پانچ سیکنڈ کے لیے اندھیرا ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں نظر آنے والے منظر کو سچا سمجھنے والے اور اس کی صداقت پر سوال اٹھانے والوں کے درمیان بہت سے اختلافی بیانات کا تبادلہ ہوا، تاہم بہت سے صارفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ ڈیجیٹل ٹولز کے ساتھ تبدیل کیا جانے والا ایک غیر حقیقی کلپ ہے۔

جہاں تک اس کلپ کی سچائی کا تعلق ہے "ٹویٹر” پر سعودی عرب میں انسداد افواہ اتھارٹی کے اکاؤنٹ کے مطابق یہ ویڈو کلپ غلط ہے اور اسے درحقیقت ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو یوکرین کے ڈیجیٹل آرٹسٹ الیکسی پیٹریو نے شائع کی تھی۔ 2021 میں اس کے "ٹک ٹاک” اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو کو این ایف ٹی علامت کے طور پر فروخت کیا گیا۔

اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو آنکھین بند کرکے سچ نہیں مان لینا چاہیے بلکہ حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ اس کی صداقت سامنے آنے بعد ہی اسے شیئر کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں