19 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : مونس الٰہی اشتہاری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں نیب کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔

نیب نے مونس الہٰی کی روپوشی کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی ، جس میں بتایا کہ ملزم مونس الہٰی گرفتاری سے چھپ رہا ہے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

احتساب عدالت نے نیب درخواست پر اشتہاری قرار دینےکی کارروائی مکمل کی اور کہا مونس الہٰی کا اشتہار بھی شائع کیاگیامگر وہ پیش نہیں ہوا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر مونس الہٰی کواشتہاری قراردیا اور مونس الٰہی کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے۔

عدالت نے مونس الہٰی کےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ملزم مونس الہٰی پرگجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طورپرایک ارب سے زائد کرپشن اورکک بیکس وصول کرنے اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں