ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ماں اور بیٹا جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ماں اور اس کا کمسن بیٹا خوفناک جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔

کہتے ہیں جس کو خدا رکھے اس کو کون چکھے یعنی جب تک موت نہیں لکھی اس وقت تک کتنا ہی بڑا حادثہ کیوں نہ ہو جائے قدرت بچا لیتی ہے۔ ایسا ہی کچھ واقعہ بھارت میں ہوا جہاں دس منزلہ عمارت کی لفٹ گر گئی تاہم حادثے سے چند لمحے قبل اس میں سوار خاتون اور اس کا بیٹا نکل گئے یوں ان کی زندگی محفوظ رہی۔

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر پونے کے علاقے بھاودھن میں پیش آیا جہاں ایک دس منزلہ عمارت کی لفٹ اچانک ڈکٹ پٹ میں گر گئی اس ہولناک منظر کو لفٹ کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کر لیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے سے چند لمحے قبل ہی ایک خاتون اور اس کا بیٹا اس لفٹ سے باہر نکلے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق خاتون اور بچہ عمارت کی ساتویں منزل پر جانے کے لیے لفٹ میں گراؤنڈ فلور سے سوار ہوئے تھے لیکن لفٹ ان کے مطلوبہ فلور پر نہیں رکی اور مسلسل اوپر چڑھتی گئی تاہم خوش قسمتی سے دسویں منزل پر لفٹ رک گئی اور جیسے ہی یہ لوگ نکلے تو حادثہ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی دسویں منزل پر لفٹ سے ایک خاتون اور کمسن لڑکا باہر نکلتے ہیں اور ان کے نکلتے ہی جیسے ہی لفٹ کا خودکار دروازہ بند ہوتا ہے اسی لمحے غیر متوقع طور پر لفٹ ڈکٹ پٹ میں گر جاتی ہے۔

لفٹ گرتے وقت کی ویڈیو اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوئی جو لفٹ گرنے کے دوران منظر کے لرزنے کی بھی پوری عکاسی کرتی ہے۔ ویڈیو کو دیکھنے والوں کے یہ سوچ کر مارے خوف کے رونگٹے کھڑے ہوگئے کہ اگر چند لمحے قبل اس لفٹ سے خاتون اور بچہ باہر نہ نکلے ہوتے تو ان کے ساتھ کیا ہوتا؟

اس خوفناک حادثے سے بال بال بچنے والی خاتون کے شوہر اور مذکورہ عمارت کے رہائشی بھرت چوہدری کی شکایت پر پولیس نے بلڈر، اس کے پارٹنر اور عمارت کی دیکھ بھال کی ذمے دار ایجنسی کے خلاف دفعہ 336 کے تحت لاپروائی برتنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں