منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار، چینی کمپنیوں سے بڑا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شمسی توانائی سے 700 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے سے ملک میں سستی اور صاف بجلی صنعتوں کیلئے دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ پاگیا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاور چائنا اور ایف آئی ای ڈی ایم میں معاہدہ طے ہوگیا ، ایم3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سولر یونٹ قائم ہوں گے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا سولریونٹس سے 700 میگاواٹ سولرانرجی کی پیداوارہوگی، ملک میں سستی،صاف بجلی صنعتوں کیلئےدستیاب ہوگی، سستی بجلی سےمصنوعات کی لاگت کم،عالمی منڈی میں کھپت بڑھےگی۔

- Advertisement -

مشیر تجارت نے کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی صنعتی و اقتصادی زونز کو فروغ ملے گا، صنعتوں کیلئے توانائی کی پائیدار ضرورت پوری کرنے کی جانب گامزن ہیں۔

یاد رہے رواں سال مئی میں بجلی کی پیداوار کے ایک اور منصوبے  پر کام شروع ہوا تھااور  چائنا پاور حب جنریشن کے کوئلے سے چلنے والے 2 یونٹس فعال ہو گئی تھی، دونوں پاور پلانٹس سے 660 میگا واٹ بجلی حاصل ہوتی ہے۔

اس منصوبے کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے، دو بلین ڈالر کے اس منصوبے میں دو پاور پلانٹ اور ایک کوئلے کی جیٹی شامل ہیں۔

چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (ایس پی آئی سی) چائنا کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھر مل پاور پراجیکٹ ہے جو کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں