19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم نے کراچی میں دھرنے کیلیے تیاری کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متنازع حلقہ بندیوں کے خلاف 12 فروری کو فوارہ چوک پر دھرنے کے لیے تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم قیادت کے اہم رہنما 24 گھنٹے دھرنے میں موجود رہیں گے، تمام ٹاؤنز کے کارکنان کی مرحلہ وار ڈیوٹیاں ہوں گی، 12 فروری کو تمام کارکنان شام 4 بجے تک فوارہ چوک پر جمع ہوں گے۔

ایم کیو ایم قیادت کارکنان کو آئندہ کا لائحہ بتائے گی، غیر معینہ مدت والے دھرنے کے لیے کارکنان کو ہدایت کر دی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ دھرنا شروع ہونے کے بعد روز با روز حکمت عملی مرتب کریں گے۔

اتوار کے روز ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متنازع حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 12 فروری کو دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اعتراف کیا کہ وہ حلقہ بندیوں میں 53 یوسیز کھا گئی اور حلقہ بندیوں سے متعلق اقرار کے بعد نوٹیفکیشن واپس لیا، آج سے ایک ہفتے بعد کراچی اس جگہ پر ہوگا جہاں فیصلہ کریں گے، شہر کی ساری سڑکیں دھرنے کی جانب رواں دواں ہوں گی۔

ایم کیو ایم کنوینئر کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہمارے باپ کا ہے، دھرنا بھی ایسا ہوگا کہ سب دھرا کا دھرا رہ جائے گا، 18 مارچ کو کراچی کراچی والوں کے پاس واپس آچکا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں