اسلام آباد : نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 15سے20 اپریل تک امریکا کا دورہ کریں گے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے وزارتی اجلاس 17 سے 19 اپریل تک شیڈول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عہدہ سنبھالتے ہی امریکا روانگی کے لئے تیار ہے ، محمد اورنگزیب 15سے20 اپریل تک امریکاکا دورہ کریں گے۔
وزیر خزانہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک کےسالانہ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے وزارتی اجلاس 17 سے 19 اپریل تک شیڈول ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آراور معاشی ٹیم بھی وزیرخزانہ کے ہمراہ ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے اجلاسوں میں اپنی شرکت سےمتعلق آگاہ کردیا ہے ، وزیر خزانہ کی دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
اجلاسوں میں وزرائےخزانہ، مرکزی بینکوں کے سربراہان ، کاروباری شخصیات شریک ہوں گی اور غربت کے خاتمے، معاشی ترقی اورعالمی مالیاتی معاملات پربات کی جائے گی۔