ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

محمد رضوان کا ناقابل یقین رن آؤٹ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے بلے باز ریسی وینڈرڈوسن نے فہیم اشرف کی گیند پر لینے کی کوشش کی ، مگر دوسرے اینڈ پر موجود ڈین ایلگر نے رنز لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، اسی دوران کپتان بابر اعظم کی عمدہ تھرو محمد رضوان تک جاپہنچی۔

Image

- Advertisement -

وکٹ کیپر نے نہایت پھرتی کا مظاہرہ عمدہ ڈائیو کے زریعے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کی اننگز کا خاتمہ کردیا، محمد رضوان کی جانب سے ریسی وینڈرڈوسن کو رن آؤٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور شائقین کرکٹ دل کھول کر محمد رضوان کی تعریفیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  رضوان نے لاج رکھ لی، تیسرا ٹوئٹنی پاکستان کے نام

ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اپنی ٹاپ فارم جاری رکھے ہوئے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان نے ایشیا سے باہر مسلسل پانچ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور ماضی کے بلے بازوں گنگولی، ڈریوڈ، سنگاکارا اور ظہیر عباس کو پیچھے چھوڑا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دیا جاچکا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں