جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

بلڈر نے کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خودکشی کرنے کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ممبئی میں آج ایک نامی گرامی رئیل اسٹیٹ بلڈر نے کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ پارس پوروال نے عمارت کی 23ویں منزل سے چھلانگ لگانے سے قبل خط بھی لکھا جو پولیس نے برآمد کرلیا جس میں لکھا ہے: ’میری موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔ موت کے بعد کسی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔‘

پولیس نے بتایا کہ پارس پوروال نے علی الصبح 6 بجے عمارت کی 23ویں پر قائم اپنے جِم (GYM) کی بالکونی نے چھلانگ لگائی، اونچائی سے گرنے کے باعث موقع پع ہی بلڈر کی موت واقع ہوگئی، ایک راہگیر نے پولیس کو اطلاع واقعے کی دی تھی۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو فرانزک کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پارس پوروال کی طرف سے اٹھائے گئے انتہائی قدم کی کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں خودکشی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نہ صرف عام شہری بلکہ فنکار، تاجر اور اب بلڈرز بھی اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں