پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

ایک فیصد اشرافیہ کی حکمرانی تک عوام خوار ہوں گے، مشتاق احمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

ملاکنڈ: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک فیصد اشرافیہ کی حکمرانی تک عوام خوار ہوں گے۔

سخاکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن حق و باطل کی جنگ ہے۔

اپنے خطاب میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں عظیم انسانی المیہ ہے جبکہ مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی دنیا خاموش ہے، اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: اس وقت پاکستان میں ایک سافٹ مارشل لاء ہے: سینیٹر مشتاق احمد

اس سے قبل جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مہنگائی پر حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ ان کے سینے میں گوشت کا دل ہے یا پتھر کا؟ کیا حکمران اشرافیہ میں ضمیر نام کی کوئی چیز ہے کہ نہیں؟ بے رحم اشرافیہ مراعات لینے، وسائل لوٹنے اور ایک دوسرے سے مقابلے میں مسابقت رکھتی ہے۔

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی فرماتے ہیں کہ قانون کے مطابق صدر کی تنخواہ سب سے زیادہ ہونی چاہیے، کہتے ہیں کہ چیف جسٹس کی تنخواہ بڑھ گئی ہے اب یہ قانونی ضرورت ہے میری تنخواہ بڑھانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کہہ سکتے تھے کہ صدر مملکت کی تنخواہ قانون کے مطابق سب سے زیادہ ہونی چاہیے، اس کیلیے چیف جسٹس کی تنخواہ صدر مملکت کی تنخواہ سے کم کر دیجیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں