پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اذان پر تنقید: مسلمان لڑکی کا سونو نگم کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی : بھارتی گلوکار سونو نگم کی جانب سے اذان پر تنقید کے جواب میں ایک مسلمان لڑکی نے انہیں کراکرا جواب دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونو نگم کے اذان سے متعلق  ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا تھا اور لوگ اذان اور مسلمانوں کی حمایت میں بول پڑے تھے جبکہ بالی ووڈ اداکاروں نے بھی سونو نگم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

معروف بھارتی سنگر سونونگم کو جہاں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں نے بھی کرارا جواب دیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا وہیں  ان میں خاتون یاسمین ارورہ منشی بھی شامل تھیں جن کی ایک لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اب تک اب تک ڈیڑھ لاکھ  سے زائدمرتبہ اس ویڈیو کو شیئر کیا جا چکا ہے۔

 

یاسمین نے اپنی ویڈیو میں سونو کے اذان سے متعلق بیان دینے پر کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کردیے، یاسمین نے سونو نگم سے پوچھا ” آپ نے اذان  ہونے پر تو کہہ دیا کہ یہ غنڈہ گردی ہے لیکن جب گائے کا گوشت کھانے کے نام پر خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، گئو رکھشا نے کئی مسلمانوں کو قتل کیا گیا تب سونو نگم کو ٹوئٹ کرنا یاد نہیں آیا؟

مسلم خاتون نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکرز پر اذان غنڈہ گردی نہیں مگر گائے کی حفاظت کے نام پرعورتوں کی اجتماعی عصمت دری اور 10 سے 15 لوگ مل کر بے قصور لوگوں کو مارنا دراصل غنڈ ہ گردی ہے۔

یاسمین نے سوال کیا کہ سونو نگم  آپ قریب 50 سال کے تو ہوگئے ہیں آپ کو 50 برس بعد اچانک یاد آیا کہ اذان سے تکلیف ہوتی ہے، کیوں بی جے پی حکومت میں انہوں نے اس مسئلے کو کیوں اٹھایا؟

انہوں نے سونو نگم کو مشورہ دیا کہ وہ انصاف کے لیے آواز اٹھائیں کسی اور کے لیے نہیں۔


مزید پڑھیں :  اذان پر تنقید، سونو نگم نے بیان کی وضاحت دے دی


مسلم خاتون نے اخلاق کے قتل کے حوالے سے کہا کہ اخلاق کا قتل غنڈہ گردی تھا ، جسے گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں قتل کردیا گیا تھا، انہوں نے پہلو خان کے قتل کے علاوہ دیگر اور بھی مسائل پر بھی اٹھائے۔

انھوں نے  چیلنج کیا کہ سونو نگم میرے سوالات کا جواب دیں، اگر سونو نگم ایسا نہیں کریں گے تو وہ اپنی تنظیم کے ممبران کے ساتھ ان کے گھر پہنچ کر براہ راست ان سے یہ سوالات کریں گے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں یاسمین اروڑہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی وجہ سے نریندر مودی پربھی تنقید کرچکی ہیں۔

سونو نگم کے خلاف فتویٰ جاری:

اس سے پہلے بھارتی مسلمان رہنما نے سونو کو گنجا کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا اور دھمکی سے گھبرا کر سونو نگم نے خود اپنے سر منڈوالیا تھا ۔


مزید پڑھیں : مسلمان نہیں پھر بھی اذان کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، سونو نگم


واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے ٹوئٹ کیا تھا کہ مسلمان نہیں ہوں  پھر بھی انہیں اذان کی آواز کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، زبردستی مذہب مسلط کرنے کا عمل ختم ہونا چاہیے۔

سونو نگم  نے مذہب کی زبردستی قرار دیا اور کہا تھا کہ مذہبی اداروں کو ان لوگوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہیے جو مذہب کو نہیں مانتے۔

انہوں نے یہ بھی ٹوئٹ کیا تھا کہ جب اسلام کا ظہور ہوا تھا ، اس وقت تو بجلی نہیں تھی۔

سونگم نے تمام حدیں عبور کرتے ہوئے مسلمانوں کے مذہبی حق کو غنڈہ گردی سے بھی جوڑ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں