پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کیسے ممکن؟ مزمل اسلم کا صارفین کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم  نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ استطاعت رکھنے والے شمسی یا دوسرے توانائی پر منتقل ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم  نے بجلی کی نئے نرخوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نئی قیمت کم اورزیادہ یونٹ صارفین کیلئے ناقابل برداشت ہوں گے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے صارفین کو مشورہ دیا کہ استطاعت رکھنےوالےشمسی یادوسرےتوانائی پرمنتقل ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پیداواری قیمت کے مقابلےمیں نئے نرخ واضح طور پرغیر منصفانہ ہیں، پاکستانی بجلی کی قیمت فروخت پیداوری قیمت سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔

صوبائی مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ اضافی قیمت تقسیم کار کمپنیوں، نقصانات، ٹیکس ،سبسڈی میں جارہی ہے ، اخراجات آمدن کےتناسب سے پاکستان رہنے کیلئےسب سے مہنگا ملک ہے، ان سب کا کون ذمہ دار ہے اور پاکستان کے لوگ کیوں متاثرہونے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں