ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

چین میانمر کی اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے،چینی وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اولن بتور: چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی اقتصادی ترقی کی حمایت اور اس کے عوام کے ذریعہ معاش میں بہتری کےلیے میانمر کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے پر آمادہ ہے.

تفصیلات کے مطابق منگولیا کے دارالحکومت میں گیارہویں ایشیا،یورپ اجلاس کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر میانمر کے صدر ہٹن کیاؤ نے چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کےساتھ ملاقات کی.

میانمر کے صدر ہٹن کیاؤ نے کہا کہ چین اور میانمر جنہوں نے 36سال قبل اپنے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے اصولوں کی بنیاد پر اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کو مستحکم کیا.

- Advertisement -

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین میانمر کی خود مختاری اور علاقائی یکجہتی اور ترقی کے اس راستے کا احترام کرتا ہے جس کا انتخاب میانمر کی عوام نے اپنے قومی حالات کے مطابق آزادانہ طورپر کیا ہے.

میانمر صدر ہٹن کیاؤ نے کہا کہ چین اور میانمر نے کافی عرصے سے پر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو سربلند رکھا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مسلسل فروغ پذیر ہیں،انہوں نے کہا کہ میانمر کی نئی حکومت چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت دیتی ہے اور اعلیٰ سطح پر تبادلے برقرار رکھنے پر آمادہ ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں