منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

این اے 122 اور 89 : بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بانی پی ٹی آئی نے این اے 122 اور 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی، جس میں کاغذات نامزدگی منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل میں ‏این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل داٸر کر دی گٸی

بانی پی ٹی آٸی کی جانب سے اپیل کرامت بھنڈاری ایڈووکیٹ نے داٸر کی، اپیل میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔

- Advertisement -

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ریٹرننگ افسر نے سزا یافتہ ہونے کا اعتراض عاٸد کیا جبکہ الیکشن کمیشن کی توشہ خانہ میں سزا پر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ لاگو نہیں ہوتا کیونکہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں۔

اپیل میں کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ اور تاٸید کنندہ کے دوسرے حلقے سے ہونے کا اعتراض بھی عاٸد کیا جس پر تمام ثبوت پیش کیے گٸے مگر اس کے باوجود کاغذات مسترد کر دیے گٸے لہذا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر حلقہ این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب راولپنڈی این اے 89 سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائر کردی گئی، اپیل لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم ٹربیونل میں دائر کی گئی۔

اپیل بیرسٹر لامیہ نیازی ،ملک جواد اصغر ،راجہ یاسر شریف کے ذریعے دائر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں