ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

این اے 122: بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں تحریر کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے میاں نصیر نے تین اعتراض اٹھائے، بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ منیب الرحمان کا تعلق حلقے سے نہیں

فیصلے کے مطابق اعتراض کنندہ میاں نصیر احمد کا مذکورہ حلقے سے تعلق ہے۔ فیصلے میں جمشید اقبال چیمہ کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا کا بھی فیصلے میں تذکرہ ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں، اس لیے این اے 122 سے سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کے نہ صرف این اے 122 سے بلکہ این اے 89 میانوالی سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔

این اے 89 کے کاغذات نامزدگی پر متعدد اعتراضات تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے ڈیفالٹر اور سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے گئے تھے۔ امیدوار این اے 89 خرم حمید روکھڑی نے اعتراض جمع کروا رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں