مسلم لیگ ن کو ایبٹ آباد میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ دو سیاسی حریف ایک ہو گئے۔
سابق گورنر سردار مہتاب احمد عباسی اور سابق وزیر امان اللہ خان جدون عام انتخابات سے قبل ایک ہو گئے۔ سردار مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد کے این اے 17 پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
شہریار مہتاب نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ چاہتا ہے کہ ہم علی خان جدون کی حمایت کریں اپنے گروپ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ این اے سترہ میں علی خان جدون کی حمایت کی جائے گی۔
علی خان جدون سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے ہیں۔ علی خان جدون گزشتہ انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کے ایم این اے رہ چکے ہیں۔
علی خان جدون کے والد امان اللہ جدون مشرف دور میں وزیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں۔ 2008 کے عام انتخابات میں سردار مہتاب عباسی نے امان اللہ جدون کو ایبٹ آباد شہر کی نشست پر ہرایا تھا۔
ن لیگ کے امیدوار مہابت اعوان این اے سترہ سے امیدوار ہیں۔ سردار مہتاب عباسی خود بھی این اے 16 ایبٹ آباد سے آزاد امیدوار ہیں۔