لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے خاور مانیکا کے خلاف کروڑوں روپے کے غیرقانونی اثاثوں کی موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کو خاور مانیکا کیخلاف کروڑوں روپے کے غیرقانونی اثاثوں کی شکایت موصول ہوئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے خاور مانیکا کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، خاور مانیکا اور اہلخانہ نے سابق دورحکومت میں کروڑوں روپے کے فائدے حاصل کئے۔
- Advertisement -
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریکارڈ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے نیب نے سرکاری اداروں اور بینکوں سے خاور مانیکا اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے رابطہ کیا ، سرکاری،نجی اداروں سے ریکارڈملنےکے بعد خاور مانیکا ،اہل خانہ کو طلب کیا جائے گا۔